Mera hilal

 السلام و علیکم ورحمۃاللہ 

امید ہے کہ تمام بہن بھائی بخیر و عافیت ہوں گے ۔ سب سے پہلے تو میں تمام احباب کو جزاک اللہ کہتی ہوں کہ میری کاوشوں پر آپ لوگوں کی طرف سے بہترین پذیرائی ہوئ جسکی وجہ سے مجھے ادبی خدمات میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی ملا۔گروپ میں شمولیت کے بعد خود میری بچپن کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں ۔میں نے بچپن سے درسی کتابوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے میگزین کا مطالعہ کیا تھا مگر میرے وہم و گمان میں نہ تھا بچپن میں کھو جانے والی نایاب کتابیں مجھے اتنی آسانی سے ملیں گی۔

بچپن میں سب سے زیادہ جس رسالہ کا مجھے انتظار رہتا تھا وہ تھا بچوں کا ہلال۔

ہلال میگزین میں شائع ہونے والے تمام موضوعات مجھے پسند تھے سر ورق پر چھپی رنگین تصویروں والی نظم سے لے کر صفحہ آخر پر شایع ہونے والے بچوں کے خطوط مجھے زبانی یاد ہوتے تھے۔

ماہنامہ بچوں کا ھلال میں ایک صفحہ ہو تا تھا 'پہلی بات'

یہ صفحہ ایڈیٹر کی جانب سے 

شایع ہو تا تھا جو ہم بڑے شوق سے پڑھا کرتے تھے ۔

آج جب میں نے ہلال کھولا تو میرے سامنے وہی ایڈیٹر کی تحریر تھی۔بہت سی بھولی بسری یادیں ذہن میں تازہ 

 ہو نے لگیں ۔

ہم ان سنہرے دنوں کو نہ بھول سکتے ہیں اور نہ واپس لاسکتے ہیں مگر ان نایاب تحریروں سے آج بھی ضرور استفادہ اٹھا سکتے ہیں ۔

یہ ایسا علمی خزانہ ہے کہ دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹی ایسی تعلیم وتربیت سے عاجز ہیں

No comments:

Post a Comment