السلام و علیکم ورحمۃاللہ
تمام بہن بھائیوں کو عید کی بہت بہت مبارکباد
امید ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر آپ لوگوں کے لیے خوشی ومسرت کا پیغام لائ ہوگی ۔ یقیناً ہر گھر میں شاندار طریقہ سے عید منائی جارہی ہوگی ہے ایک دوسرے کو مبارکبادی جارہی ہوگی۔منانا بھی چاہیے ۔
ایک مسلمان کے لیے عید کی خوشیاں کسی نعمت سے کم نہیں ۔
عید کے دن مجھے اپنی بچپن کی وہ عیدیں یاد آجاتی ہیں جب ہم عید کی خاص تیاری کیا کرتے تھے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عید کا انتظار کرنے لگتے تھے۔چاند رات کو میدان میں کھڑے ہوکر چاند دیکھنے اور اپنے ساتھیوں کو چاند دکھانے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا تھا ۔گھر کی پرانی سلائ مشین پر سلے ہوئے عید کے نۓ کپڑے ہمارے لیے دنیا کی سب سے بڑی دولت لگتے تھے۔گھر کے بزرگوں کے منہ سےہم پھر یہی سنتے تھے کہ عید تو بچوں کی ہوتی ہے ۔
آج سوشل میڈیا پر عید الفطر
ضرور مناءی جارہی ہے اپنے دوست اور اقربا کو عید کی مبارکباد دی جارہی ہے مگر عید کی ان سچی خوشیوں مسرتوں اور پرلطف ساعتوں سے ہر گھر خالی ہے جو ہم بچپن میں عید کے دن محسوس کرتے تھے ۔

No comments:
Post a Comment