بچپن میں جب بچوں کا میگزین گھر میں آتا تھا تو سب آپس میں ایک دوسرے سے چھین کر پڑھا کرتے تھے اور میگزین ہاتھ میں آتے ساتھ ہی سب سے پھلے جو صفحہ کھولا
جاتا تھا وہ تھا بلاعنوان کہانی یا بلاعنوان تصویریں
انعامی مقابلے کا یہ صفحہ سب کا پسندیدہ ہوتا تھا پھر ایک لفافے میں اپنا جواب لکھ کر پوسٹ کردیا جاتا تھا اور انعام کا بے صبری سے انتظار کیا جاتا تھا
ان انعامی مقابلے سے بہت فائدے بھی تھے۔جہاں چھوٹے بچوں کو انعام ملنے کی خوشی ہوتی تھی وہیں ان کی ذہنی آزمائش میں حصّہ لینے کی وجہ ہونے کی وجہ سے دماغی نشوونما بہت اچھی ہوتی تھی اس کے علاوہ پورے گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں ہوتی تھیں صرف دس روپے کی چھوٹی سی انعامی کتاب ہر ایک کی جان ہوا کرتی تھی


No comments:
Post a Comment