اردو زبان کی اہمیت

 السلام و علیکم ورحمۃاللہ 

امید ہے آپ سب خیریت  سے ہوں گے ۔مجھے بھی کافی عرصے بعد فرصت ملی۔کہ میں نے کچھ مہینوں سے ۔اپنے بہن بھائیوں سے باتیں نہیں کی تھی 
مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگوں کی ہمت افزائی اور بھرپور پزیرائی کی وجہ سے مجھے بھی ہمت ملی اور اردو کی خدمت میں میرا بھی ہاتھ رہا ۔یہ آپ لوگوں کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے کہ ہماری کتابیں پھر سے  پڑھی جانے لگیں ۔
 ہماری پیاری زبان اردو جو نظر انداز کر دینے کی وجہ سے اپنی اہمیت کھو رہی تھی اب پھر سے واپس برصغیر ایشیا کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی اہمیت کی حامل بنتی جارہی ہے ۔
ہم نے بچپن میں جو کچھ پڑھا اور سیکھا ہے وہ کتابیں اور سبق اس طرح یاد ہے جیسے کل کی بات ہو ۔بےشک   انگریزی سیکھنا اور پڑھنا آج کی اہم ضرورت بن چکا ہے لیکن انگریزی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کتابیں پھر سے مل  جائیں  وہ بچپن پھر سے واپس آئے جہاں چھوٹے چھوٹے کھلونے بڑی بڑی خوشیاں بن جاتے تھے اردو کی پیاری پیاری نظموں اور کہانیوں میں  جو لطف ہوتا تھا وہ آج کسی ڈگری کو حاصل کرنے میں نہیں۔


مال ودولت اور روزگار    کی فکر میں جانے جہاں اپنے پر خلوص رشتوں اور پرانے دوستوں کو نظر انداز کیا وہیں اپنی پرانی کتابوں اور خاص طور پر اردو کو بالکل بھول گئے ۔جدید تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہماری اولین ترجیح انگریزی زبان بن چکی ہے اس لیے آج اول جماعت سے ہی انگریزی کو لازم قرار دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے معصوم بچوں کے ذہن پر بھی کافی بوجھ آتا ہے 
خاص طور پر اگر پندرہ سال کی عمر تک ہر بچے کو اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے تو وہ  جلدی پڑھنا لکھنا سیکھ جائیں گے اور نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کریں گے ۔والدین کی نگرانی   میں پڑھنے کی وجہ سے انھیں کسی ٹیوشن کا محتاج بھی نہیں ہونا پڑے گا اور اعلیٰ اقدار و اخلاق سے مزین  تدریسی اداروں سے استفادہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں گے ۔
صرف سوچ بدلنے کی ضرورت ہے ۔


زینت کوثر۔    


No comments:

Post a Comment