مقصد حیات ۔
مری زندگی کا مقصد ترے دیں کی سرفرازی
میں اسی لیے مسلماں میں اسی لیے نمازی۔
السلام و علیکم ورحمۃاللہ ۔
دور حاضر کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم اسلاف کے نقش قدم چلیں اور آگے آنے والینسلوں کی بہترین طریقے سے رہنمائی کریں۔۔
ہم میں ایک کثیر تعداد اپنے مقصد حیات کو یکسر فراموش کر چکی ہے آج کی نسل ان گراں قدر اصولوں سے ناواقف ہے جو کبھی ہماری پہچان ہوا کرتی تھی جن اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہمارے اسلاف نے دنیا کو حیران کردیا تھا ۔ایسے اعلیٰ اخلاق و اقدار دنیا کے سامنے پیش کیے تھے کہ ہر ایک انگشتِ بدنداں رہ گیا۔
یقیناً آپ سمجھ گئے ہونگے کہ وہ کیا چیز تھی جس نے دارا و سکندر کو نظریں جھکانے پر مجبور کردیا۔جس نے قیصر و کسری کو ہلا کر رکھ دیا
وہ تھا ایک عظیم مقصد حیات ۔
وہ اعلی اخلاق وہ انصاف و رواداری ۔اخوت عدل ،نرم خوئی ،صلہ رحمی عاجزی و انکساری عفو و درگزر کی بہترین مثال نبی کریم کی سنت ۔یہی سب کچھ ہمارے معاشرہ کی پہچان ہوا کرتا تھا
آج بھی ہم نے اپنے مقصد حیات کو نبی کریم کی سنت کے مطابق ڈھال لیا تو وہ دن دور نہیں جب کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔
سبق پڑھ پھر عدالت کا شجاعت کا صداقت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

No comments:
Post a Comment