السلام علیکم ورحمۃاللہ
عزیز ساتھیو
ڈائری لکھنا ایک فن ہے جس میں انسان اپنے خیالات و جذبات کو رقم کرتاہے اپنے گزشتہ شب و روز کو قلمبند کرکے اپنے آنے والے دنوں کو خوشگوار بناتا ہے ۔
زمانہ قدیم سے بہت سے ادیبوں اور دانشوروں نے ڈائری لکھنا شروع کیا اور بعد میں ان کی ڈائری کو آنے والی نسل نے پڑھا اور پسند کیا ہے آج بھی بہت سی ڈائری عوام و خواص میں مقبول ہیں
میں نے بھی زمانہ طالبعلمی میں ڈائری لکھنے کی شروعات کی تھی جس کے کچھ اوراق آج بھی میرے پاس محفوظ ہیں
میری پہلی ڈائری میری اسکول کی کاپی کی شکل میں تھی جس میں میں نے اپنے پسندیدہ اشعار اور اقوال زریں لکھے تھے پھر اس کے بعد مجھے ڈائری خریدنے اور روزآنہ لکھنے کا شوق ہوگیا پھر بعد میں ڈائری لکھنا میرا سب سے پسندیدہ مشغلہ بن گیا تھا
دراصل ڈائری ایک ایسی کتاب یا نوٹ بک ہوتی ہے جس میں روزمرہ کے واقعات، خیالات، احساسات اور تجربات کو لکھا جاتا ہے۔ اسے
نامچہ بھی کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ ہفتہ واری ڈائری بھی لکھتے ہیں
ڈائری لکھنے کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں، جیسے
یادداشت کو محفوظ کرنا: ڈائری میں لکھے گئے واقعات اور خیالات وقت گزرنے کے ساتھ یاد رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
ذہنی صحت کو بہتر بنانا: ڈائری لکھنے سے خیالات اور احساسات کو منظم کرنے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا: ڈائری لکھنے سے لکھنے کی مہارت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور نئے خیالات کو جنم دیا جا سکتا ہے۔
ذاتی ترقی: ڈائری لکھنے سے خود کو بہتر طور پر سمجھنے اور ذاتی اہداف کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔
واقعات کا ریکارڈ: ڈائری میں کسی واقعے کی تفصیلات درج کی جا سکتی ہیں تاکہ بعد میں اس کا حوالہ دیا جا سکے۔
تخیلاتی تحریر: ڈائری کو افسانے یا کہانی لکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [
روابط کی تشکیل: ڈائری لکھنے سے لوگوں کو ایک دوسرے سے جڑنے اور خیالات کا تبادلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
🖊️🖋️ 📚📚📚📚📚📚📚🖊️🖋️
آخر میں یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ بھی ضرور ڈائری لکھنے کی کوشش کریں اور عادت ڈالیں
اور آج کا کام آج کریں کل پر نہ ٹالیں اور اپنی زندگی کو اپنی آنکھوں سے بدلتا دیکھیں
روزمرہ کے معاملات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے میں ڈائری آپ کی کافی مدد کرے گی۔
زینت کوثر ۔

No comments:
Post a Comment