لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
📚📚📚
محترم قارئین
علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے۔
علم کے زیور سے آراستہ ہونے کی وجہ سے انسان کو اشرف المخلوقات کادرجہ ملاہے
اور کتابیں علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ رہی ہیں۔اہل علم کی مجلسوں میں کتابیں کو خاص اہمیت حاصل تھی اور ہر قوم نے کتابوں کی قدر کی ہے جس کی بدولت فتح وکامرانی نے ہمیشہ ان کے قدم چومے
تاریخ نے ایک دور ایسا بھی دیکھا ہے جب مسلمانوں نے کتابوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا تھا ان کے شب وروز کتاب کے بغیر نامکمل رہا کرتے تھے
لیکن
آج جب ہم سوشل میڈیا پر اپنا وقت ضائع کرکے گزشتہ شب و روز پر نظر ڈالتے ہیں تو ایک خلش محسوس ہوتی ہے کہ کچھ تو ہے جس کی کمی ہے اور باوجود ہر چیز کے میسر ہو تے ہوئے ہم اندر سے اپنے آپ کو بالکل ادھورا محسوس کرتے ہیں
یہ احساس جدید دور کے ہر انسان نے محسوس کیا ہے اور اس کمی کی وجہ جاننے کے لیے بڑے بڑے مفکرین اور ساءنسدانوں نے تحقیق بھی کی اور آخر میں یہی بات سامنے آئی کہ جہالت اور علم سے دوری ہی آج انسان کو پستی اور انحطاط کی طرف لے جارہی ہے
اپنے اندر کی اس بے چینی اور خلش کو میں نے بھی بہت محسوس کیا ہے اور آخر میں اس بات کی قائل ہوگئی کہ بہترین کتابوں کا مطالعہ ہی ہماری روح کی غذا ہے ۔ہماری زندگی ہے ۔ہماری ترقی علم حاصل کرنے میں مضمر ہے ہماری قوم اس وقت ہی سر اٹھا کر جی سکتی ہے جب ہم اپنے اسلاف کی طرز زندگی کو ترجیح دیں گے
اگر ہم مستقل طور پر مطالعہ کی عادت اپنائیں تو یقیناً ایک کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں
اس خیال کے پیش نظر میں نے سوشل میڈیا پر اپنی خدمات سرانجام دینے کی کوشش کی جہاں سب سے زیادہ مجھے زمانہ طالبعلمی کی پرانی درسی کتابوں سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملا اور پھر ہندوستان اور دیگر ممالک کے مصنفوں کی بہترین تحریروں کا ایک نا ختم ہو نے والا سلسلہ شروع ہو گیا
آخری میں یہی کہنا چاہوں گی کہ اپنی مصروف زندگی میں سے کچھ وقت اپنے لیے ضرور نکالیں اور تنہائی میں مطالعہ کر نے کی عادت اپنائیں اپنے ماضی کی پر لطف اور خوشگوار یادوں کو تازہ کرنے کے لئے خاص طور پر پرانی کتابوں کو ضرور پڑھیں
انشاءاللہ مجھے بھی موقع ملا تو اس اپنی کتابوں کو آپ کے ساتھ ضرور شیئر کروں گی
دعا کریں کہ ہماری یہ کوشش کامیاب ہو اور ۔
زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فیض یاب ہوں
اللہ حافظ
زینت کوثر

No comments:
Post a Comment