جہاں سرورق پر چھپی خوبصورت تصویریں قاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں وہیں سرورق کو دیکھ کر بآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتاب کا موضوع کیا ہے اور کس مقصد کے لیے کتاب لکھی گئ ہے
درسی کتب میں سر ورق کی تیاری کر تے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ سرورق کی تصویر معلوماتی اور معیاری ہو اور سر ورق دیکھ کر ہی طالب علم کو پڑھنے کا شوق پیدا ہو ا
اس کے علاوہ غیر درسی کتب میں رنگین تصاویر اور دیدہ زیب سر ورق ہونے کی وجہ سے قاری کو بھی کتابیں خریدنے اور مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے
بچوں کے ماہنامہ میگزین بہت ہی زیادہ عمدہ اور پر کشش ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بچپن سے ہی بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا ہوتا ہے
کچھ کتابیں مشہور شخصیات کی سوانح عمری پر مشتمل ہوتی ہیں اس لیے سر ورق پر نام اور تصویر بھی شائع کردی جاتی ہیں
اس کے علاوہ سرورق پر شمارہ نمبر مہینے اور سال اشاعت بھی درج ہونے کی وجہ سے خریداری میں آسانی ہوتی ہے کتابوں کی پشت پر قیمت درج ہوتی ہے اور دوسری کتابوں کے اشتہارات وغیرہ بھی شائع کیے جاتے ہیں
الغرض ایک تحریر کو کتابی شکل دینے میں بہت زیادہ محنت اور لگن کے ضرورت درکار ہوتی ہے
ہر ایک کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلیکیشنز کمپنیاں اپنے کتابوں کی اشاعت کرتی ہیں اور ہر ایک کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک علم پہنچے
قابل قدر اور لائق تحسین ہیں وہ ہستییاں علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں
No comments:
Post a Comment