کروشیا


 ...!!! کروشیا ورک

میرا پسندیدہ کام❤️

میں جب پشم دیکھتی ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے یہ دھاگے مجھے سے باتیں کرتے ہیں ۔

بہت ہی پیارے رنگوں میں ڈوبی یہ پشم مجھے بہت اچھی لگتی ہے، میں اپنے سوٹوں پر کڑاہی بھی اسی سے کرتی ہوں کیونکہ ان دھاگوں کو جتنا دھوتے ہیں یہ اُتنے زیادہ نکھرتے ہیں ۔

کروشیا ہاتھ میں لیتے ہی ہر ٹانکہ محبت سے بنا جاتا ہے، میری کروشیے سے بنائی اشیاء جس نے بھی استعمال کی اس نے ان میں موجود میری محبت بھی محسوس کی ہوگی یقیناً ۔

ہر ڈیزائن میں ایک کہانی، ہر پھندے میں موجود کوئی رازداری، ہر ٹانکے میں شامل صبر اور مہارت ۔

میرا کروشیے کا ہر نیا کارنامہ بہت خاص ہوتا ہے کیونکہ وہ بہت ہی نفاست اور محنت سے بنا ہوتا ہے جو خود بھی "کہتا ہے  کہ "میں بہت خاص ہوں کیونکہ مجھے بہت محبت سے ہاتھوں سے بنایا گیا ہے"

کروشیے کی بنی چیزوں میں موجود نرماہٹ کسی تازہ کھلتے گلاب کی سی محسوس ہوتی ہے، یقین نا آئےتو آزما کردیکھ لیں۔


یہ آجکا پیارا سا کارنامہ ہے اور بہت ہی کیوٹ ہے😁

میرا دل، گردہ، جگر، پھیپھڑے سب ہی اس پر آگیا ہے ♥️😂😂

آپ سب کو کیسا لگا؟؟؟

ماخوذ 

No comments:

Post a Comment